سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

9 Jun, 2021 | 07:59 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کم ہوئی ہے۔ 

 تفصیلات کےمطابق ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہےکہ  سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کم ہوئی ہے۔  ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 11 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 558 روپے کم ہوکر 95250 روپے ہے۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری سرگرمیوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز 48,147.98 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 370 پوائنٹس کی کمی کے بعد 47,777.62 کی سطح پر بند ہوا ہے۔

مزیدخبریں