کمشنر لاہور نے محکموں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

9 Jun, 2021 | 07:46 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے ”صاف ستھراخوبصورت لاہور“ پروگرام کے تحت تمام محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔
 کمشنر لاہور کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں نے شرکت کی ۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ روڈز، سروس لینز، سیفٹی فیچرز، ٹریفک، بیوٹیفکیشن و دیگر کو بہتر کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ شہر میں کپڑے و پلاسٹک کے سٹیمرز کو ختم کریں۔ڈیجیٹل سٹیمرز کی طرف آئیں۔ کمشنر لاہور نے شہر کے اہم روڈ کاریڈورز محکموں کے حوالے کرکے محکموں سے رپورٹ طلب کرلیں۔

محکموں کو کمشنرلاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان نے ہر کاریڈور کے تمام فیچرز کو خوبصورت و بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے 9 زونز نے 29 اہم روڈ کاریڈورز کی نشاندہی کی ہے۔ پیچ ورک، وال چاکنگ،سٹریٹ لائٹس، بھکاری پن، سیوریج، لین مارکنگ اورکربسٹون پر کام کیا جائے گا۔ اہم کاریڈورز پر بس سٹاپس، فلائی اوورز، پیڈیسٹرین برجز کو بہتر بنایا جائے۔ تین دن میں ہر محکمہ کاریڈور پر اپنے ذمے کام کا منصوبہ و تخمینہ پیش کرے گا۔

کمشنر لاہورنے کہا کہ روڈ کاریڈورز کی مکمل بحالی و تزئین کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہر محکمہ حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہر حصے کو مخصوص نظم کے تحت بحال اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ شہر کے کاریڈورز میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹیپا ٹریفک سائنز لگائےگا۔ ہر محکمہ ہرکاریڈور کا وزٹ کرے ، کام کو نوٹ کرے۔

مزیدخبریں