کام نہ کرنیووالےافسر کوایسی پھکی دی جائے گی جو ہمیشہ یاد کریگا،اعظم سواتی

9 Jun, 2021 | 06:39 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کی  گھوٹکی ٹرین حادثہ  سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ ر یلوے پاکستان کی پراپرٹی ہےجو افسران اپنا کام ذمہ داری سے نہیں کرے گا ایسی پھکی دی جائے گی جو ہمیشہ یاد کرے گا۔ 

 تفصیلات کےمطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی کی  گھوٹکی ٹرین حادثہ  سے متعلق پریس کانفرنس،وفاقی وزیراعظم سواتی  کا کہنا  تھا کہ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کاکہناہے کہ گھوٹکی حادثہ تاریخ کاالمناک واقعہ ہے، خطرناک ٹریک کو حادثات سے محفوظ کرنے کےلئے وزیر اعظم سے60ارب روپے مانگ لئے ہیں،تین سے چار ہفتوں میں حادثہ کی تحقیقات مکمل کریں گے جس کےلئے آرمی افسران کی بھی مدد لی جائے گی، اگر میرے جانے سے کوئی بہتری ہوگی تو استعفی دینے کےلئے تیار ہوں، ریلوے کاٹریک ستر سال پرانا ضرور ہے مگر عوامی مفاد میں ٹرینیں بند نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ ریلوے پاکستان کی پراپرٹی ہےجو افسران اپنا کام ذمہ داری سے نہیں کرے گا ایسی پھکی دی جائے گی جو ہمیشہ یاد کرے گا،  ملت ٹرین کراچی سے چلی تو ڈبے ہل رہے تھے جبکہ حادثہ کے وقت بولٹ بھی  ٹوٹے ہوئے تھے۔

وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ پانچ سال سے سکھر روہڑی ٹریک پرمینٹیننس کے علاوہ ایک پیسہ نہیں لگایاگیا ہماری کوچز پچاس سال پرانی ہیں ، اورنج ٹرین اور ملتان موٹروے پر جتنا پیسہ خرچ ہوا اس سے کم خرچ کرکے ہم ایک سو چالیس کلومیٹر کے ریلوے ٹرین کو محفوظ بنا سکتے تھے، اگر ایم ایل ون کسی تاخیر کا شکار ہے تو ہمیں اجازت دیں کوٹری سے خانپور تک نیا ٹریک خود بچھائیں۔
 

مزیدخبریں