فہد بھٹی: بھاٹی گیٹ کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے باعث دو بچوں سمیت چار افراد زخمی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا ۔
بھاٹی گیٹ کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے باعث دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مکان کی چھت مٹی اور کانوں سے بنی ہوئی تھی، بوسید ہونے کے باعث زمین بوس ہو گئی۔
مکان کی چھت گرنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زخمیوں کی حالت بھی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ بھاٹی گیٹ کے مکین کہتے ہیں اندرون لاہور میں بہت سے ایسے مکان ہیں جو بوسیدہ ہو چکے ہیں اور ان کے گرنے کا بھی خطرہ ہے۔والڈ سٹی اتھارٹی کو متعدد بار مسئلے سے آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔