آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

9 Jun, 2021 | 06:12 PM

سٹی42 : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا،چینی سفیر نے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 تفصیلات کےمطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر   کی جانب سے جاری  ہونیوالی پریس ریلیز کےمطابق   ملاقات میں سی پیک منصوبہ میں پیشرفت اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف نے کورونا کے خلاف جنگ میں چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق  چینی سفیر نے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں