(جنید ریاض)پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری، پہلی اور دوسری جماعت کے بچے زبانی، تیسری سے آٹھویں جماعت کے بچے تحریری امتحان دیں گے،81 لاکھ بچوں کا امتحان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پیک نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے، پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں کا زبانی امتحان ہوگا،تیسری سے آٹھویں جماعت کے بچوں سے تحریری امتحان لیا جائیگا،18 اور 19 جون کو انگریزی کا پیپر لیا جائے گا، 21 اور 22 جون کو اردو کا پیپر ہوگا۔
مزید پڑھئے: پیف پارٹنر سکولوں میں امتحانات کب ہونگے؟ تاریخ کااعلان کردیا گیا
23 اور 24 جون کو ریاضی، 25 اور 26 جون کو اسلامیات کا پیپر لیا جائے گا۔28 اور 29 جون کو سائنس، 30 جون کو معاشرتی علوم،عربی ،زراعت اور کمپیوٹر کا امتحان ہوگا۔ جبکہ نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں کے صرف 25 فیصد طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان لینے کا فیصلہ کیا، پیف پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم 27 لاکھ طلباء میں سے 25 فیصد طلباء کا انتخاب کر کے امتحان کا انعقاد کرے گا، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنر سکولوں کے طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان تین شفٹوں میں ہوگا،نرسری، پریپ اور پہلی جماعت کا امتحان زبانی لیا جائے گا، دوسری جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلباء کا تحریری امتحان ہوگا، پیف 27 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کا کوالٹی ٹیسٹ لے گا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہر کلاس کے 25 فیصد طلباء کو منتخب کرے گا، پیف خود سے سکولوں میں طلباء کو امتحان کے لئےمنتخب کرے گا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں امتحانات کا انعقاد 20 جون سے 10 جولائی تک ہوگا، پیف نے پارٹنر سکولوں کے طلباء کیلئے امتحان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ مقرر کیا ہے۔ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کا اردو، سائنس، انگریزی اور ریاضی کا امتحان لیا جائے گا،ساتویں جماعت تک انگریزی مضمون کے نمبرز رزلٹ کا حصہ نہیں ہوں گے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔