ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیف پارٹنر سکولوں میں امتحانات ،تاریخ کااعلان کردیا گیا

 پیف پارٹنر سکولوں میں امتحانات ،تاریخ کااعلان کردیا گیا
کیپشن: Students Test
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں کے صرف 25 فیصد طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان لینے کا فیصلہ، پیف پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم 27 لاکھ طلباء میں سے 25 فیصد طلباء کا انتخاب کر کے امتحان کا انعقاد کرے گا۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنر سکولوں کے طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان تین شفٹوں میں ہوگا،نرسری، پریپ اور پہلی جماعت کا امتحان زبانی لیا جائے گا، دوسری جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلباء کا تحریری امتحان ہوگا، پیف 27 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کا کوالٹی ٹیسٹ لے گا۔

مزید پڑھئے: پیف سکولوں کیلئے بری خبر

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہر کلاس کے 25 فیصد طلباء کو منتخب کرے گا، پیف خود سے سکولوں میں طلباء کو امتحان کے لئےمنتخب کرے گا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں امتحانات کا انعقاد 20 جون سے 10 جولائی تک ہوگا، پیف نے پارٹنر سکولوں کے طلباء کیلئے امتحان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ مقرر کیا ہے۔ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کا اردو، سائنس، انگریزی اور ریاضی کا امتحان لیا جائے گا،ساتویں جماعت تک انگریزی مضمون کے نمبرز رزلٹ کا حصہ نہیں ہوں گے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈینگی مہم میں عدم شرکت پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نےکارروائی کا عندیہ دیا تھا، انسداد ڈینگی اقدامات نہ کرنے پر پیف نے 456 سکولوں کے فنڈز بند کر دیئے، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے، پیف نے پارٹنر سکولوں کو 15 مئی سے 22 مئی تک ڈینگی مہم کے انعقاد کی ہدایت کی تھی۔

ایم ڈی پیف اسد نعیم کے حکم پر 456 سکولوں کے فنڈز روک لیے گئے ہیں, ڈینگی ایپلی کیشن میں سکول میں سرگرمیوں کے انعقاد کی رپورٹ جمع نہ ہونے تک فنڈز کی ادائیگی نہیں کی جائیگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer