10 لاکھ لاہوریوں کی کورونا ویکسینیشن مکمل

9 Jun, 2021 | 03:18 PM

(عمران یونس) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیا گیا، ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا کہ شہر بھر میں 50 ویکسین سنٹر کے قیام سے ابتک دس لاکھ لوگوں کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اقراء آڈیٹوریم میں کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیا گیا، ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے دورے کے دوران سٹاف کی ویکسینیشن کا جائزہ لیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا بھی ہمراہ تھیں، ویکسینیشن سنٹر 9 جون سے 11 جون تک جاری رہے گا، ٹائمنگ صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک ہوگی۔

 ڈی سی لاہور اور وائس چانسلر نے ویکسین لگوانے والے افراد سے سہولیات بارے بات چیت کی.  ڈی سی مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ لاہور میں چھ ماہ کے دوران ستر سے اسی لاکھ عوام کی ویکسینیشن کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، چھ ماہ میں لاہور کی تمام معاشی، سماجی پابندیاں ختم کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے سو فیصد سٹاف کی ویکسینیشن کرنے کا ٹارگٹ ہے، سٹاف اور ان کے اہل خانہ کو بھی ویکسینیشن کی سہولت حاصل ہوگی۔

مزیدخبریں