ڈیٹا لیک کرکےنرسز کو بلیک میل کئے جانے کا انکشاف

9 Jun, 2021 | 03:16 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: پنجاب میں نرسوں سے متعلق ضروری ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے, نامعلوم جعل ساز نرسوں کو بلیک میل کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم جعل ساز نرسوں کو  فیک کالز کے ذریعے بلیک میل کررہے ہیں، فیک کالز کے ذریعے نرسوں کومسائل حل کروانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے نوٹس لیتے ہوئے نرسز کو ان فیک کالز پر دھیان نہ دینے کی ہدایت کردی ہے، محکمہ صحت  کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نرسز ایسی کالز موصول ہونے پر محکمے کے متعلقہ نمبرز پر  فوری شکایت درج کرائیں۔ 

مزیدخبریں