نجی سکول کی دیوار گرنے کا معاملہ،  سکول کی شامت آ گئی

9 Jun, 2021 | 01:07 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)نجی سکول کی دیوار گرنے کا معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی نے سکول انتظامیہ کی غلطی کے باعث واقع پیش آنے پر سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارشات پیش کردی۔
 تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن میں نجی سکول کی دیوار گرنے کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔تحقیقاتی رپورٹ میں سکول انتظامیہ کو قصور وار ثابت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ سکول انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا کیونکہ شیڈ کو جس دیوار پر لگایا گیا تھا وہ انتہائی کمزور تھی۔فائنل رپورٹ میں سکول کی رجسٹریشن کینسل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔  

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں واقع دی سپرٹ سکول کی دیوار گرنے سے طالبہ جان کی بازی ہارگئی تھی، دیوار گرنے کے باعث تین بچیاں زخمی بھی ہوئی  تھیں۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے گرین ٹاون لاہور میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے طلبا کی جناح ہسپتال میں عیادت بھی کی تھی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمی بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی تھی۔


 

مزیدخبریں