خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش، خاندان خوشی سے نہال

9 Jun, 2021 | 12:04 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) قدرت کا کرشمہ، ایک خاتون کے ہاں بیک وقت  10 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں 7 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی 37 سالہ گوسیام تامارا سیٹھول نامی خاتون نے پیر کے روز پریٹوریہ کے ایک ہسپتال میں سات لڑکوں اور تین لڑکیوں کو جنم دیا۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ تمام بچے زندہ ہیں مگر قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اُن کا وزن کم ہے، ان بچوں کو چند ماہ کے لیے انکیبیوٹر پر رکھا جائے گا تاکہ وہ صحت مند ہوسکیں۔

میڈیا سے بات کرتےہوئےبچوں کے والد نے کہا کہ تمام بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوں، میری اہلیہ 7 ماہ اور 7 سات دن حاملہ رہیں، میں بہت خوش ہوں، میرے لیے یہ لمحہ بہت جذباتی ہے۔

سیتھول نامی خاتون نے حمل کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ آسان نہیں تھا، ڈاکٹرز نے اسے بڑا خطرہ قرار دیا ہوا تھا کیونکہ تمام بچوں اور مجھے اپنا بھرپور خیال رکھنا تھا‘۔

یاد رہے کہ 2009ء میں امریکا میں ایک خاتون کے ہاں 8 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جو تمام کے تمام صحت مند رہے تھے۔

مزیدخبریں