نیب لاہور نے 17 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

9 Jun, 2021 | 10:38 AM

Sughra Afzal

ٹھوکر نیاز بیگ(سعود بٹ) ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں نیب لاہور نے ریکوری کے گزشتہ17سال کا ریکارڈ توڑ دیا،2017 سے2021کے دوران پلی بارگین کی مد میں ریکارڈ ریکوری، نیب لاہو ر نے21سال کے دوران PB,VR اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں شاندار کارکردگی پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق وفاقی و صوبائی محکموں کو ریکوری کر انے میں نیب لاہور نے موجودہ قیادت کی سربراہی میں ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نیب لاہور کی کوششوں سے1999سے تاحا ل وفاقی و صوبائی سطح پر قومی اداروں کو مجموعی طور پر110ارب روپے ریکور کرائے جاچکے ہیں ۔ریکوری نیب قانون کی شق a 25(VR یعنی رضاکارانہ واپسی اور 25 (b) یعنی پلی بارگین کے تحت سر انجام دی جاتی رہی ہے،21سالہ دور میں وفاقی سطح پر 28 اداروں کو6 ارب 75 کروڑ جبکہ صوبائی سطح پر 32 مختلف محکمہ جات کو 102 ارب 76 کروڑ کی ریکوری کر ائی گئی،21 سالہ دور میں مجموعی ریکوری 110 ارب رہی جس میں نیب لاہور کے قیام سے تاحال 10 ارب 12 کروڑسے زائد رضاکارانہ واپسی VR کے تحت ریکور کر ائے گئے،پلی بارگین کی مد میں ساڑھے 15 ارب سے زائد کی ریکوری کی گئی، 1999 سے تاحال ان ڈائریکٹ ریکوری کی صورت میں 83 ارب 83 کروڑ ریکور کئے جا چکے ہیں۔

1999 سے 2016-17 کے دوران ریکوری کی تفصیلات کے مطابق رضاکارانہ واپسی  a 25 کے تحت نیب لاہورنے 10 ارب والنٹری ریٹرن کی صورت میں برآمد کر ائے،25 (بی)پلی بارگین کی مد میں 5 ارب 43 کروڑ پلی بارگین کی صورت میں ریکور کئے گئے۔ان ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں23 ارب 17 کروڑ کی ان ڈائریکٹ ریکوری ہوئی جبکہ17 سالوں میں مجموعی طور پر 38 ارب 73 کروڑ کی ریکوری کرائی جا سکی۔نیب کی موجودہ قیادت کے چار سالہ دور 2017 سے تاحال مجموعی طور پر 70 ارب 85 کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کی گئی،10 ارب 18 کروڑ پلی بارگین 25 بی کے تحت ریکور کئے گئے،4 سالوں میں ان ڈائریکٹ ریکوری کی صورت میں 60 ارب 66 کروڑ سے زائد کی برآمدگی کر ائی گئی۔

وفاقی اداروں کی فہرست میں واپڈا کو سب سے زیادہ 5 ارب 50 کروڑ، پاک پی ڈبلیو ڈی 27 کروڑ، پاکستان ریلویز 17 کروڑ، سٹیٹ لائف انشورنس 4 کروڑ 75 لاکھ، پاک جنرل انشورنس 8 کروڑ 62 لاکھ روپے، کسٹمز ڈیپارٹمنٹ 11 کروڑ، ایف بی آر 8 کروڑ 70 لاکھ، اے جی آفس 3 کروڑ 28 لاکھ، ملٹری لینڈ کنٹونمنٹ 7 کروڑ 24 لاکھ اور این ٹی ایس کو 4 کروڑ 58 لاکھ روپے ریکور کر ائے گئے۔صوبائی سطح پر مختلف محکمہ جات کی ریکوری کی تفصیل کے مطابق نیب لاہور نے ہائوسنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ 33 ارب 86 کروڑ جبکہ دھوکہ دہی کے مقدمات میں ساڑھے 6 ارب کی ریکوری ممکن بنائی ۔

ایل ڈی اے 2 ارب 96 کروڑ، بینکنگ سیکٹر 1 ارب 14 کروڑ، پنجاب کوآپریٹو بینک 1 ارب 67 کروڑ ،حکومت پنجاب کو مختلف مقدمات میں 1 ارب 72 کروڑ، سرگودھا یونیورسٹی 10 کروڑ 18 لاکھ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ 11 کروڑ، پنجاب ما ئنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ 73 کروڑ جبکہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو 70 کروڑ کی ریکوری کر ائی گئی۔دیگر اداروں میں اے جی آفس پنجاب، ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ، گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، محکمہ فوڈز پنجاب، پنجاب ہائی و یز، پنجاب رورل ڈویلپمنٹ کے علاوہ دیگر متعدد محکمہ جات شامل ہیں۔

مزیدخبریں