ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کی پیش گوئی۔۔۔ لیکن عوام اعتبار نہیں کرتے

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)آج بھی شہر کا موسم خشک اور گرم  ہے،سورج کی تپش بڑھنے سے زمین پر آگ برسنے لگی ۔
درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،ہوا میں نمی کا تناسب 33% فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہوا 2 کلومیٹرکی رفتار سے چل رہی ہے۔گرم لو سے حبس میں اضافہ ہونے لگا ہےمحکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 105 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات  نے اتوار کے روز بارش کی پیشگوئی بھی کر دی ہے ۔ 

یاد رہے کہ ان دنوں لاہور سمیت پا کستان کے بیشتر علاقے  شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔اور لو گ با رشوں کی دعا ئیں ما نگ رہے ہیں۔ ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔ گزشتہ روز بھی محکمہ موسمیات نے جون میں ملک بھر کے موسم سے متعلق پیش گوئی کی تھی کہ رواں ماہ کے دوران با رشوں کے دو سے تین سلسلے ہوں گے۔