جوہرٹاؤن : 25 سالہ نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق

9 Jun, 2021 | 09:08 AM

Imran Fayyaz

 (حسن خالد) جوہرٹاؤن کے علاقے میں 25 سالہ نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق ،  لاش کو جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

 جوہرٹاؤن کے علاقے میں 25 سالہ نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق نوجوان علی ظفر  کی  نشہ آور چیز کھانے کی وجہ سے ہلاکت ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق علی ظفر کو اسکے دوستوں نے کوئی نشہ آور چیز کھلائی جس سے اسکی ہلاکت ہوئی۔پولیس نے نوجوان کی لعش کو جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کرتے ہو  ئےمزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید شواہد سامنے آئیں گے۔
  مذکورہ بالا وقوعہ کیسے ہوا پولیس مصروف تفتیش ہے لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ معاشرے میں  عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے ختم ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں