کہیں بچے سبق تو نہیں بھول گئے ،؟ڈی سی لاہور بچوں کا ٹیسٹ لینے سرکاری سکول پہنچ گئے

9 Jun, 2021 | 08:47 AM

Imran Fayyaz

(راؤ دلشاد حسین)کورونا سنٹرز کے قیام اور پولیو کی مہم کے دوران ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک سرکاری سکول  پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے گلبرک مین مارکیٹ سے ملحقہ آبادی میں موجود سرکاری سکول کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کلاسز میں جاکر اساتذہ کے پڑھانے کے طریقہ کار چیک کیا جبکہ طالب علموں کا ریاضی، سائنس اور اسلامیات کا ٹیسٹ بھی لیا.ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے درست جواب دینے والے طالب علموں کو داد بھی دی.

 دورے کے دوران ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے سکول میں کورونا ایس او پیز کو بھی چیک کیا اوربچوں کو سماجی فاصلہ رکھنے اور ماسک کا استعمال لازمی کرنے کی ہدایت کی.

 واضح رہے حال ہی میں  لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے تقریباً تین ماہ کے طویل عرصہ کے بعد دوبارہ کھولے گئے ہیں، طلباء پچاس فیصد حاضری اور کورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے۔

سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے جبکہ بغیر ماسک کسی بھی طالبعلم کو سکول داخلے کی اجازت نہیں ۔ کورونا وبا کے باعث 15 مارچ کو تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر سے بحال ہونے پر طلبا کا کہنا تھا کہ وہ گھر بیٹھے تنگ آچکے تھے۔ آن لائن سٹڈی فزیکل ایجوکیشن کا نعم البدل نہیں۔



 

مزیدخبریں