ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 200 سے زائد نئی پارکنگ سائٹس بنانے کا فیصلہ

Parrking sites
کیپشن: Parrking sites
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (راؤ دلشاد) لاہور پارکنگ کمپنی کے آپریشنل امور میں کرپشن کا انکشاف، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر کرپشن کی انکوائری کرانے اور پارکنگ سائٹس کی تعداد 207 سے 407 تک بڑھانے کی منظوری دیدی۔

لاہور پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں روبینہ نذر سلہری کو چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی، اجلاس میں شہر میں200 سے زائد نئی پارکنگ سائٹس بنانے، لاہور پارکنگ کمپنی کی پانچ میگا پارکنگ سائٹس کی از سر نو ایویلیوایشن کا فیصلہ کیا گیا، لبرٹی مارکیٹ، کریم بلاک، مال روڈ، اچھرہ سمیت پانچ سائٹس سے حاصل ہونیوالے ریونیو کو دو گنا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 شہر میں پارکنگ سائٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل حافظ شوکت علی، سابق چیئرمین لاہور پارکنگ کمپنی شاہ رخ جمال بٹ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer