فلم بینی کے شوقین افراد کیلئے ماہرہ خان کا مشورہ

9 Jun, 2020 | 11:49 PM

Arslan Sheikh

گارڈن ٹاؤن ( زین مدنی ) قرنطینہ کے دوران نت نئے مشاغل میں مصروف سیلیبرٹیز فالوورز کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ ماہرہ خان نے فراغت میں پسندیدہ فلمیں دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے پسندیدہ فلمی کرداروں کا ایک کولاج شیئرکرتے ہوئے لکھا کائنات کا تصور کریں جو آپ کے پسندیدہ فلمی ستاروں سے بھری ہو۔ ماہرہ کی جانب سے شیئر کئے جانے والے اس کولاج میں ہالی ووڈ کے کئی ستارے دیکھے جاسکتے ہیں، جن میں فلم ریان گوسنلنگ، فلم لاسٹ اِن ٹرانسلیشن سے اسکارلٹ جانسن، اٹرنل سن شائن آف دی سپاٹ لیس مائنڈ سے جِم کیری، جوکئین فونیکس اور فلم ایمیلی سے فرانسیسی اداکار آدرے توتو شامل ہیں۔

ماہرہ نے فالوورز کو بتایا کہ وہ اپنی پسندیدہ فلم سے آغاز کر رہی ہیں، ساتھ ہی واضح کیا آپ ان میں سے کوئی سی بھی فلم دیکھیں، مایوس نہیں ہوں گے۔ ماہرہ کی پسندیدہ فلم ایمیلی اداکارہ جین پیئر جیونٹ کی 2001 میں بنائی جانے والی فرانسیسی فلم ہے جو ایک نوجوان ویٹرس کی زندگی پر مشتمل ہے، وہ لوگوں کو خوشی دینے کیلئے ان کی مدد کا فیصلہ کرتی ہے، خوشی پھیلانے کیلئے جستجو اسے اس سفر کی طرف لے جاتی ہے جہاں وہ سچی محبت پالیتی ہے۔

مزیدخبریں