شہید سید انصار علی نقوی کے ایصال ثواب کیلئے سٹی نیوز نیٹ ورک میں قرآن خوانی کا اہتمام

9 Jun, 2020 | 09:36 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( رضوان نقوی ) ڈائریکٹر پروگرامنگ ٹوئنٹی فور نیوز انصار علی نقوی شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، علامہ راغب حسین نعیمی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی، دعائیہ تقریب میں انصار علی نقوی شہید کے صاحبزادے ڈاکٹر شہریار نقوی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

انصار علی نقوی کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہوگئے تھے۔ سٹی نیوز نیٹ ورک کے دفتر میں انصار علی نقوی شہید کے ایصال ثواب کیلئے کورونا ایس او پیز کے مطابق قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ معروف نعت خواں مرغوب احمد ہمدانی نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ علامہ راغب حسین نعیمی نے انصار نقوی شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی۔

دعائیہ تقریب میں انصار نقوی شہید کے صاحبزادے ڈاکٹر شہریار نقوی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ حافظ کاظم رضا نقوی، صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز احمد، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔

تاجر رہنما خالد پرویز، سابق میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری، صنعتکار چوہدری ظہیر بھٹہ، سابق ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین، طلحہ برکی، حافظ امیرعلی اعوان اور شاہد قادر بھی موجود تھے۔

سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری، نجم ولی خان، رہنما پی ایف یوجے رانا عظیم، جنرل سیکرٹری لاہور پریس کلب بابر ڈوگر، نائب صدر قذافی بٹ، نائب صدر ایمرا عرفان ملک نے بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اسد باجوہ، چیئرمین گولڈن پرل عبدالرشید، ڈائریکٹر نیوز سٹی فورٹی ٹو خرم کلیم، ڈائریکٹر ٹوئنٹی فور نیوز میاں طاہر اور گروپ ایڈیٹر نوید چوہدری بھی شریک ہوئے۔

قرآن خوانی میں تاجر رہنما چودھری ادریس، پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی، لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید، ملک احمد حسن، حاجی عبدالرشید، شاہد قادر، احمد سلمان بلوچ، ملک ظہیر کھوکھر سمیت اہم شخصیات دعائیہ تقریب میں شریک ہوئیں۔

مزیدخبریں