کورونا وائرس کے باعث کرکٹ قوانین میں تبدیلی

9 Jun, 2020 | 08:09 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کووڈ 19 کی وجہ سے پلیئنگ کنڈیشنز میں عارضی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
ترجمان آئی سی سی کے مطابق چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے کرکٹ کمیٹی کی تمام سفارشات منظور کر لی ہیں، بولرز کے گیند پر تھوک لگانے پر پابندی ہوگی ،ابتدا میں امپائرز پلیئرز کو ایڈجسٹ ہونے میں مدد کیلئے نرمی کا مظاہرہ کریں گے،میچز میں اگر گیند پر تھوک لگایا تو وارننگ جاری ہوگی، دوسری وارننگ کے بعد پانچ رنز پنلٹی کے حریف ٹیم کو ملیں گے، ٹیسٹ میچز میں میچ کے دوران ٹیمیں کووڈ ری پلیسمنٹ کھلاڑی حاصل کرسکیں گی،کووڈ ری پلیسمنٹ ٹیسٹ کے دوران کسی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہوگا،ٹیموں کو فی اننگ اضافی ری ویو دے دیا گیاہے، ٹیسٹ کرکٹ میں تین اورون ڈے میں دو اضافی ری ویو ہوں گے۔انٹرنیشنل میچز میں نیوٹرل امپائرز کی شرط عارضی طور پر ختم کر دی گئی ہے، مقامی امپائرز کا تقرر آئی سی سی کرے گی۔

مزیدخبریں