کراچی سے لاہور آنے والی دو ٹرینوں میں تصادم

9 Jun, 2020 | 07:53 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) کراچی سے لاہور آنے والی دو ٹرینوں کا کراچی واشنگ لائن کے قریب تصادم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی ریلوے سٹیشن کالا پل کے قریب دوران شنٹگ دو ٹرینوں کا تصادم ہوا، تصادم ریلوے سٹیشن سے واشنگ لائن جاتے ہوئے کراسنگ پر کراچی ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کے مابین ہوا۔
عوام ایکسپریس کے شنٹنگ لوکو نے کراچی ایکسپریس کی پاور وین کو ہٹ کر دیا، لوکو موٹو کی ٹکر سے پاور وین کو نقصان پہنچا۔  خوش قسمتی سے ٹرین خالی ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کو دوسری پاور وین کے ساتھ روانہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے پولیس ورکشاپس ڈویژن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریلوے میٹریل چوری کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ایس پی ریلوے پولیس ورکشاپس ملک محمد عتیق نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایاکہ ملزمان محمد یوسف،علی حیدر اورمحمد طارق ریلوے میٹریل چوری کر کے فرار ہو رہے تھے۔ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس ورکشاپس راشد شاہ زمان نے ٹیم ساتھ ریلوے کیرج اینڈ ویگن شاپ کے گیٹ نمبر 07 کے قریب سے قابو کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان پہلے بھی کئی وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں قیمتی تار، تانبا اور ریلوے میٹریل برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس ورکشاپس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس پی ریلوے پولیس ورکشاپس ڈویژن ملک محمد عتیق نے موثر کارروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس ورکشاپس اور انکی ٹیم کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی ہدایات پرریلوے پولیس ورکشاپس ڈویژن ریلوے میٹریل چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں