( قذافی بٹ ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نبیلہ عرفان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں۔
نبیلہ عرفان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر تھیں۔ گریڈ 19 کے خلیق الرحمٰن کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کےمستعین احمد علوی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس وزارت ریلوے تعینات، مستعین احمد علوی کی تقرری 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جوائنٹ سائنٹیفک ایڈوائزر طارق محمود کی تقرری منسوخ کردی گئی ہے۔ طارق محمود کی تقرری 2 اپریل 2018 سے منسوخ کی گئی ہے۔ طارق محمود سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز حکومت پنجاب نےایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن توقیرحیدرکاظمی کواوایس ڈی بنادیا ہے،جبکہ رؤف احمدکی خدمات مزیدتقرری کیلئےڈی جی ایل ڈی اے کے حوالےکردی گئیں،ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن عائشہ رانجھاکوپنجاب سےریلیوکردیاگیا،عائشہ رانجھاکوفوری طورپرایف بی آررپورٹ کرنیکاحکم دے دیا گیا۔
سیدساجدترمذی کوڈپٹی ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لگایاجائیگا،عبدالستارخان کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ یوتھ افیئر اورعمران شمس کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قصورتعینات کیا گیاجبکہ مسعودالحق کوڈی جی نارکوٹکس کنٹرول،افتخارعلی کوایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم اورتسلیم علی کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹورازم کااضافی چارج دیدیاگیا، پنجاب حکومت کی جانب سے فیصل فریدکوسیکرٹری ٹیکس بورڈآف ریونیو لگا دیاگیا ہے۔