مفت درسی کتب کا فقدان ،بچوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا

9 Jun, 2020 | 11:55 AM

Azhar Thiraj

جنید ریاض :سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباوطالبات کیلئے مفت درسی کتب کا فقدان ،سکولوں میں صرف پہلے سے رجسٹرڈ طلباوطالبات کو کتابیں دی جانے لگیں، سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس محدود کتابیں ہیں انھیں نئے داخلوں کیلئے ابھی تک کتابیں فراہم نہیں کی گئیں۔


لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباوطالبات کیلئے مفت درسی کتابوں کا فقدان پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سکولوں میں صرف رجسٹرڈ طلباوطالبات کو کتابوں کی فراہمی جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ لاہور کے سکولوں میں 40 سے 50 ہزار نئے طلباء کی انرولمنٹ کی گئی ہے۔

سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس صرف محدود کتابیں دستیاب ہیں،نئے داخل ہونیوالے طلباء کیلئے کتابیں فراہم نہیں کی گئیں۔ڈسٹرکٹ لاہور میں نئی انرولمنٹ کیلئے مزید تین لاکھوں کتابوں کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےدعویٰ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے پاس اضافی کتابیں موجود ہیں، تاہم نئے داخل ہونیوالے طلباء کو کتابیں فراہم کرنے کیلئے شیڈول جلد مرتب کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نے  10 جون سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، محکمہ تعلیم نے سکول انفارمیشن سسٹم کو ٹیگنگ کیلئے بند کردیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کیلئے 10 جون سے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا امکان ہے۔ محکمہ تعلیم نے سکول انفارمیشن سسٹم کو ٹیگنگ کیلئے بند کردیا ہے۔ 

95 مختلف پوسٹوں پر اساتذہ کے تبادلے کیے جائیں گے۔سینئر سبجیکٹ اسپشلسٹ ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔تبادلوں کیلئے ویڈلاک، باہمی اور معذور اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی۔تبادلوں کیلئے اساتذہ کو مدت کے 30 نمبر، سنیارٹی کے 20 ،فاصلہ کے 30 ،ویڈلاک کے 15 نمبر دیئے جائیں گے۔تمام درخواستیں سیس کےذریعے آن لائن وصول کی جائیں گی۔اساتذہ کے تبادلوں سٹوڈنٹ ٹیچرز ریشو فارمولا کے تحت کی جائیں گی ۔


 


 

مزیدخبریں