سٹی 42: کورونا وائرس نے پاکستان کے شہریوں کو آسان ہدف بنا لیا،ایک ہی روز میں سب سے زیادہ 105 اموات ہوئی ہیں جس کے باعث گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 107 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2171 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 107845 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 773 اور سندھ میں 679 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 587 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 58، اسلام آباد 52، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز پنجاب میں ہیں، جہاں اب تک 40 ہزار 819 افراد میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 39 ہزار555، خیبرپختونخوا میں 14 ہزار 6، بلوچستان میں 6 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 952 ، آزاد کشمیر میں 412 اور اسلام آباد میں 5 ہزار 785 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے 105 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جو کہ اب تک ایک روز میں ملک میں اس وائرس سے ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 172ہوگئی۔ریکارڈ مریضوں کے ساتھ جانی نقصان میں بھی پنجاب کا پہلا نمبر ہے جہاں اب تک 773 افراد اس وائرس کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 679، خیبرپختونخوا میں 587 ، بلوچستان میں 58 اسلام ا?باد میں 52، گلگت بلتستان میں 14 اور ا?زاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 322 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
یاد رہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،وفاقی وزیر شیخ رشید،مریم اورنگزیب،طاہرہ اورنگزیب،اداکارہ روبینہ اشرف سمیت اہم شخصیات،ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہے۔