( سٹی 42 ) ڈاکو کی گن پوائنٹ پر شہری سے لوٹ مار کی کوشش، شہری کے شور مچانے پر وارڈنز اور ڈولفن فورس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مصطٰفی آباد کے علاقے میں شہری اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکال رہا تھا کہ اچانک ایک ڈاکو اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوا اور شہری سے لوٹ مار کرنے لگا۔ شہری کے شور مچانے پر ڈولفن اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے ملزم مہتاب کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
ایس پی ڈولفن بلال ظفر کا کہنا تھا کہ ملزم اس سے قبل بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرچکا ہے جبکہ ملزم سے مال مسروقہ، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔