ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل کرنا افسران کو مہنگا پڑگیا

ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل کرنا افسران کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والے محکمہ مال کے17 افسر و ملازمین کی شامت آگئی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے جعلسازی سے 377 کنال رقبہ قبضہ مافیا کے نام منتقل کرنے والے ملازمین کے خلاف اندراج مقدمہ کی منظوری دے دی۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے محکمہ مال کے 17 افسر وملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تحصیلدار محمد اظہر منہاس، غلام حیدر، محمد سلیم مشرف، گرداور رشید احمد، فتح محمد، صفدر علی، قانون گو ظہور احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے پٹواری محمد طیب، محمد علی، محمد سلیم، سلامت علی، مفاد کنندہ اللہ دتہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ مال کے افسر واہلکاروں کے خلاف قصور میں 377 کنال رقبہ کا جعلسازی سے انتقال کرنے کا الزام تھا۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے انکوائری مکمل کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔