دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان

9 Jun, 2019 | 02:30 PM

Sughra Afzal

(شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے قومی انڈر 19 کرکٹ کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، روحیل نذیر کو کپتان برقرار رکھا گیا۔

پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کی طرف سےاعلان کردہ ٹیم میں حیدر علی، عباس آفریدی، اختر شاہ، عامر علی، باسط علی، فہد منیر، عرفان نیازی، محمد عامر، محمد حارث، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، صائم ایوب اور شیراز خان شامل ہیں۔

 سلیکشن کمیٹی نے ٹور کے لئے پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے، جن میں خیام خان، محمد جنید، محمد طحہ، نیاز خان اور صداقت شامل ہیں، دورے کے لئے اعظم خان کو ٹیم کا منیجر اور ہیڈ کوچ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ، صبور احمد ٹرینر اور عثمان ہاشمی ویڈیو انالسٹ ہوں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 22 جون سے 7 جولائی تک 7 ایک روزہ میچز کی سیریز ہوگی۔

مزیدخبریں