(قذافی بٹ) مہمان نواز ی ہو تو ایسی، امریکی سیاح کی فرمائش پر گورنر پنجاب رکشہ ڈرائیور بن گئے، چودھری محمد سرور نے گورنر ہاؤس کی سڑک پر رکشہ چلایا۔
پاکستان کی سیر کے لیے رکشے پر آئے امریکی سیاح ایلکس نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی، امریکی سیاح نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے رکشہ چلانے کی فرمائش کردی، گورنر پنجاب بھی انکار نہ کر سکے اور رکشہ ڈرائیونگ کی ٹیسٹ کلاس کے لئے تیار ہوگئے، رکشہ چلانے کے لئے بریک، کلچ، گیئر اور ریس بارے معلومات لیں اور پھر رکشہ ڈرائیور کی سیٹ پر جا بیٹھے، چودھری محمد سرور نے گورنر ہاؤس کی سڑک پر رکشہ چلایا۔
گورنر پنجاب نے اچھے مہمان نواز کا ثبوت دیتے ہوئے سیاح کی فرمائش پوری کی اور رکشہ ڈرائیور بن گئے۔