شہباز شریف وطن واپس آگئے، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

9 Jun, 2019 | 11:28 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) قائد حزب اختلاف و صدرمسلم لیگ (ن ) میاں شہباز شریف دوماہ لندن میں قیام کےبعد  آج علی الصبح واپس  لاہور پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر لیگی کارکنوں نے  ان کا شاندار استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج علی الصبح  طبی معائنے کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جس سے ان کی واپسی سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں ، شہباز شریف کے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر لیگی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ایئرپورٹ کے باہر لیگی کارکنوں کی جانب سے شیر، شیرکےنعرے بھی لگائے گئے، شہبازشریف نے ائیر پورٹ پر آئے لیگی کارکنان کو ہاتھ ہلا کرجواب دیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف 10 اپریل کو اپنے طبی معائنے کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے تھے، وہ گزشتہ سات ہفتوں سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھے اور انہوں نے عیدالفطر بھی وہیں پر منائی، شہباز شریف کے بیرون ملک قیام کو مبینہ طور پر خفیہ ڈیل کا نتیجہ قرار دیا جارہا تھا۔

مزیدخبریں