معروف کارساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

9 Jun, 2018 | 04:02 PM

(حسن علی) چھوٹی اور عام سی گاڑی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، مقامی کار سازی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ڈالر نےایک بار پھر پاکستانی روپے کو پچھاڑ دیا

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کے ساتھ ساتھ کار ڈیلرزبھی پریشانی کا شکار ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں، تمام کار ساز کمپنیوں کو چاہیئے کہ وہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کریں تاکہ عام شہری باآسانی گاڑی خرید سکے۔

خبرپرھیئے۔۔۔۔عید قریب آتے ہی مرغیاں بھی ناز نخرے دکھانے لگیں

دوسری طرف کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پہلے ہی آٹو سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

ڈیلرزکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ مقامی کار ساز کمپنیوں سے قیمتوں میں کمی کروائیں تاکہ انکا کاروبار چل سکے اور عام شہری بھی گاڑی خرید سکے۔

مزیدخبریں