عید قریب آتے ہی مرغیاں بھی ناز نخرے دکھانے لگیں

9 Jun, 2018 | 02:24 PM

Sughra Afzal
Read more!

(شہزاد خان) عید قریب آتے ہی برائلر مرغی کا گوشت بھی مہنگا ہوگیا۔ شہریوں نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرکے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔ حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو  قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد اس کا ریٹ  228 روپے سے بڑھ کر 232 ضلعی انتظامیہ کیجانب سے زندہ برائلر کی قیمت پرچون میں 160 اور تھوک میں زندہ برائلر کے نرخ 154 روپے متعین کیے گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گراں فروش مافیا رمضان المبارک میں بھی شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔ڈالر نےایک بار پھر پاکستانی روپے کو پچھاڑ دیا

دوسری جانب برائلر فارم مالکان اور مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں مرغی کے گوشت کی طلب بڑھنے سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں