ماہرہ خان کی فلم سات دن محبت ان کب ریلیز ہوگی؟ پتا چل گیا

9 Jun, 2018 | 02:02 PM

 (زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردیا۔

کامیڈی رومانس سے بھرپور فلم کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔ فلم میں اداکار شہریار منور اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، دیگر کاسٹ میں حنا دلپذیر، جاوید شیخ سمیت فنکار شامل ہیں۔ فلم عید الفطر کے روز سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 فلم کی پروموشن ان دنوں خود ماہرہ خان مختلف شہروں میں جاکر کر رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلم عید الفطر پر شائقین کے لئے بہترین تفریح ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں