ڈالر نےایک بار پھر پاکستانی روپے کو پچھاڑ دیا

9 Jun, 2018 | 01:36 PM

(شہزاد خان) اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کی قدر مزید گھٹا دی، ڈالر نے اڑان بھری اور روپے کے مقابلے میں40 پیسے مہنگا ہوگیا۔ بزنس کمیونٹی کیجانب سے ڈالر کی قدر میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو ایک مرتبہ پھر پچھاڑ دیا اور اڑان بھرتے ہوئے چالیس پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔ چالیس پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت117 روپے 70پیسے سے بڑھ کر 118 روپے10 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ انٹر بینک میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہے۔

خبرلازمی پڑھیں۔۔۔ڈالر نےایک بار پھر پاکستانی روپے کو پچھاڑ دیا

شہر بھر کی بزنس کمیونٹی اور لاہور چیمبر کے عہدیداروں کیجانب سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے صنعت کی مشکلات بڑھیں گی۔

مزیدخبریں