جنوبی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 سپاہی شہید

9 Jul, 2024 | 11:15 PM

احمد منصور : جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سپاہی شہید ہوگئے ۔ 

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی جھڑپ میں 3 سپاہی شہید ہوگئے ۔ شہدامیں سپاہی اسداللہ،سپاہی محمدسفیان اوراین سی بی زین علی شامل ہیں۔ 

علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکےلیے پرعزم ہیں، بہادرجوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کوتقویت دیتی ہیں ۔ 

سورس :آئی ایس پی آر

مزیدخبریں