کیپٹن محمد اسامہ شہید کی نماز جنازہ، آرمی چیف سمیت حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران کی شرکت

9 Jul, 2024 | 10:15 PM

سٹی 42 : شمالی وزیرستان میں ہونے والے آپریشن میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیرژن میں ادا کردی گئی ۔ 

 نماز جنازہ میں وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، آرمی چیف سمیت دیگر حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران نے شرکت کی۔  شہید کی نماز جنازہ میں سپاہیوں اور اہل خانہ نے بھی شرکت کی ۔اس کے علاوہ فوج کے جوانوں اور شہید کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ 

واضح رہے کہ کپٹن محمد اسامہ نے شمالی وزیرستان میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ قربانیاں پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے ہر قسم کی دہشت گردی کو شکست دینے کے ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہیں، قوم ان غیر ملکی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پرعزم ہے،پاکستان کے دشمنوں کو ملٹی ڈومین حکمت عملی کے ذریعے مکمل شکست دی جائے گی۔

 شہید کو ان کے آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

سورس: آئی ایس پی آر

مزیدخبریں