تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج 

9 Jul, 2024 | 10:08 PM

جمال الدین جمالی: انسداد دہشت گردی عدالت نے  جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت تین مقدمات میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
عسکری ٹاور ،جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج ہو گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں بھی بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ  آج منگل کے روز محفوظ سنایا۔ 

پراسیکیوٹر رانا ازر اور سپیشل پراسیکیوٹر رانا عبدالجبار نے ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے۔ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری نہیں ہو سکی۔

عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ  بانی پی ٹی ائی نو مئی کو جیل میں تھے اور جلاؤ گھیراؤ سے لاعلم تھے ۔ جب وہ رہا ہوئے تو  ان واقعات کی مزمت کی۔ ان پر
سازش اور معاونت جرم کا الزام ثابت نہیں ہوتا ۔یہ کیسز سیاسی نوعیت کے ہیں اسی طرح کے دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم ہو چکی ہیں۔ 
بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس ٫ عسکری ٹاور حملہ کیس اور تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھیں۔ عبوری ضمانت بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری سے پہلے سے دائر کر رکھی تھی

مزیدخبریں