پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کردی گئیں

9 Jul, 2024 | 10:06 PM

زین مدنی :  پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کردی گئیں ۔ 

ڈائریکٹر پکار فیصل آباد محمد ابرار کو ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر لاہور تعینات کردیا گیا ، ریاض حسین شاہ ڈائریکٹر پکار ملتان کو ڈائریکٹر ساہیوال ، ڈائریکٹر پکار ساہیوال محمد سلیم کو ڈائریکٹر پکار ملتان، محمد فاروق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر پکار فیصل آباد سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیج مینجمینٹ سرگودھا تعینات کردیا گیا ۔ 

سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر احمد عزیز تارڑ نے سبھی افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ تمام افسران کل سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔ 

مزیدخبریں