راو دلشاد: اکیس سالہ لڑکی کواغوا کے بعد فروخت کرنے کا انکشاف ہواہے سبزہ زار کا رہائشی محمد احمد بیٹی کی بازیابی کیلئے ایوان وزیر اعلیٰ پہنچ گیا۔
مغویہ کے والدمحمد احمد اور والدہ شکیلہ بی بی نے بیٹی کی بازیابی کے لیے دہائیاں دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کو اغوا کرکے فروخت کیاگیا۔مغویہ 11 جون کو عابدہ بی بی کے گھر کام کرنے گئی مگرواپس نہیں آئی ۔
سبزہ زار تھانے میں پولیس نےمقدمہ درج تو کرلیا مگر تاحال بیٹی کو بازیاب نہیں کرایاگیا۔عابدہ اور ثاقب سمیت تین نامعلوم افراد ایف آئی آرمیں نامزدہیں لیکن انکے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ والدین کا کہنا تھا پولیس بیٹی کی بازیابی کیلئے تعاون نہیں کررہی اور اغوا کاروں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔