لاہور چیمبر کے الیکشن؛ کارپٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے فاؤنڈرز گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

9 Jul, 2024 | 09:27 PM

شہزاد خان:  لاہور چیمبر کے انتخابات  میں حمایت حاصل کرنے کے لئے  فاؤنڈر گروپ کے قائدین کا قافلہ پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے آفس پہنچ گیا۔  پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے لاہور چیمبر انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔

لاہور چیمبر کے انتخابات کیلئے سرگرمیاں  عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ منگل کے روز  فاؤنڈر گروپ  کے لیْڈرز نے  کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کارپٹ مینوفیکچررز ایسی ایشن کے کارپوریٹ ووٹرز کو اپنے منشور کے متعلق بریفنگ دی اور ان سے چیمبر کے الیکشن میں حمایت کرنے کی درخواست کی۔ 
فاؤنڈر گروپ کے وفد کی قیادت سابق صدر لاہور چیمبر ، الیکشن مہم کے انچارج شیخ آصف نے کی۔ وفد میں صدر لاہور چیمبر کاشف انور،سابق صدور لاہور چیمبر ، فاروق افتخار ،بانی چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریز میاں عبدالرزاق اور سابق نائب صدر لاہور چیمبر زیشان خلیل بھی شامل تھے۔

اس  وفد کا  پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گرم جوشی سے استقبال کیا اور  فاؤنڈرز  گروپ کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔

کارپٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئیر رہنما میاں عتیق الرحمان نے بتایا کہ کارپٹ مینیفیکچررز ایسوسی ایشن ہمیشہ سے فاؤنڈرز گروپ کے ساتھ رہی ہے۔ اس الیکشن میں بھی ہم پیاف فاؤنڈرز گروپ کے پینل کی مکمل حمایت کریں گے۔

گروپ لیڈر کارپٹ مینوفیکچررز ملک لطیف ، ای ممبر لاہور چیمبر میاں عتیق الرحمن، شاہد حسن شیخ، اعجاز الرحمن بھی  اس ملاقات میں موجود تھے۔ جاوید خان ،میجر ریٹائرڈ اختر نذیر، ملک اکبر اور عامر شیخ سمیت دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں