بھاری جرمانے اور مقدمات،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

9 Jul, 2024 | 09:08 PM

  شہزاد خان، بسام سلطان : موٹرویز پولیس کے ناروا سلوک پر آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کل احتجاج کا اعلان کردیا۔  دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی این ایچ اے کے رویہ کے خلاف ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

 چیئرمین آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شیخ عامر ندیم نے کہا ہے کہ ہمارا  احتجاج موٹرویز پولیس کے بھاری جرمانوں،بلاجواز مقدمات کیخلاف ہوگااور بدھ کی صبح 10 بجے ٹھوکر نیاز بیگ میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

چیئرمین آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ موٹرویز پولیس کی طرف سےناجائز،بھاری جرمانوں اور ایف آئی آر درج کروانے کی مذمت کرتے ہیں موٹرویز پولیس کی طرف سے رات 10بجے کےبعد گاڑیوں کو موٹروے پہ نہ جانے دینا ظلم ہے، جب تک انصاف نہیں ملے گا احتجاج جاری رکھیں گے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل 

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن  نے بھی  این ایچ اے کے بھاری جرمانوں سے تنگ آ کر کا ملک گیر ہڑتال کا عندیہ دے دیا ہے۔ 
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے لیڈر نبیل محمود طارق نے کہا ہے کہ  این ایچ اے کے بھاری جرمانوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔  انہوں نے بتایا کہ ایسوی ایشن کا مطالبہ ہے کہ بلا جواز ایکسل لوڈ جرمانوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔  ہائی ویز پر گڈز ٹرانسپوٹرز کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے۔ ٹول ٹیکس میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں