بارش کے دوران بجلی کی سپلائی میں تعطل بارش رکتے ہی دور کیا جائے گا

9 Jul, 2024 | 09:05 PM

شاہد سپرا:   لیسکو نے برسات کے دوران بجلی کی سپلائی کا نظام چلانے کے لئے پلان کو حتمی شکل دے لی۔

لیسکو کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر  انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر نے چیف انجینئر آپریشنز عباس علی کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران ہونے والی تکینکی خرابیوں کو بارش رکتے ہی ٹھیک کیا جائے۔  بجلی کی سپلائی س میں تعطل نہ آنے دیا جائے۔ اس بارے میں کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔

 انجینئر شاہد حیدر نے کہا کہ کوتاہی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران  اور  ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔ 

 اجلاس میں انجینئر شاہد حیدر، ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کولاچی، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل، انجینئر مٹیریل منجمنٹ رمضان بٹ،چیف انجینئر آپریشنزعباس علی،چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود،چیف انجینئرپی آئی یو اعجاز بھٹی، چیف انٹرنل آڈٹ محمد طیب، ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ اور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خان موجود تھے۔

مزیدخبریں