این ٹی ڈی سی نے سکی کناری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی

9 Jul, 2024 | 09:03 PM

اویس کیانی:  نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے 75 کلومیٹر طویل500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی۔

 ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق یہ ٹرانسمیشن لائن سکی کناری منصوبے سے 884 میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرے گی، سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کی ہائی پاٹ ٹیسٹنگ کامیابی سے مکمل کر لی اور نتائج تسلی بخش رہے، سخت موسم اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں کے باوجود تعمیراتی سرگرمیاں بروقت مکمل کی گئیں۔

 ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ سکی کناری ٹرانسمیشن لائن علاقے میں این ٹی ڈی سی کے نیٹ ورک کو مزیدمستحکم کرے گی، ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے آئیسکو اور گیپکو کے علاقوں میں بجلی ترسیل مزید بہتر ہو گی۔

مزیدخبریں