رومیل الیاس:مناواں میں سیوریج کا پانی گھروں کے باہر جمع ہوگیا۔مکینوں کے لیے بدبو اور تعفن کے باعث سانس لینا بھی محال ہوگیا۔
مناواں کا علاقہ کوٹ دھونی انتظامی غفلت سے سیوریج مسائل کا گڑھ بن گیا۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سیوریج مسائل درپیش ہیں ۔گلیوں میں سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ سیوریج کے پانی سے اٹھنے والی بدبو نے ماحول تعفن زدہ کر دیا ہے ۔ گندا پانی مچھروں کی افزائش گاہ بن چکا ہے ۔
شہریوں نے شکوہ کیا کہ متعدد بار واسا انتظامیہ سے شکایات کیں اور منتخب سیاسی نمائندوں سے بھی رابطہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے سیوریج کے مسئلے کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر نے کا مطالبہ کردیا۔