پیرس اولمپکس میں سات پاکستانی کھلاڑی اور  گیارہ آفیشل جائیں گے

9 Jul, 2024 | 08:04 PM

وسیم احمد: پاکستان اس مرتبہ بھی اولپمک گیمز میں نہایت مختصر تعداد میں کھلاڑی بھیجے گا۔ کھلاڑیوں سے زیادہ "آفیشل" پیرس اولمپک گیمز دیکھنے جائیں گے۔
پیرس اولمپکس کے لیے جن اتھلیٹس کا انتخاب کیا گیا ہے ان کی تعداد صرف سات ہے۔ یہ سات اتھلیٹ شوٹنگ، سوئمنگ اور ٹریک اینڈ فیلڈ  اتھلیٹکس، شوٹنگ اورسوئمنگ میں حصہ لیں گے۔ ان سات کھلاڑیوں کو کھلانے کے  لئے 11 آفیشل ان کے ساتھ بھیجے جائیں گے۔  اس طرح پیرس اولمپکس میں ٹوٹل  اٹھارہ رکنی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا۔

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں قومی دستے کی قیادت کے لیے شوٹر کشمالہ طلعت اور ارشد ندیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ 

 اتھلیٹس  ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے۔

شوٹنگ  کے مقابلوں  کے لئے غلام مصطفی بشیر،کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف  کو بھیجا جائے گا۔شوٹنگ ٹیم کے ساتھ کوچ گینڈی اور جنید علی  جائیں گے۔

سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آرا کے ساتھ احمد علی خان ٹیم آفیشل ہوں گے۔

 حاجی محمد شفیق کو چیف ڈی مشن،جاوید لودھی کو ڈپٹی چیف ڈی مشن کی حیثیت سے پیرس اولمپکس میں جائیں گے۔   ڈاکٹر میثاق رضوی اور زینب شوکت ایڈمن آفیشل ک ی حیثیت سے اولمپکس میں جا رہے ہیں۔ شوٹنگ ٹیم انیس جولائی کو  پیرس روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں