جوڑے پل پرسیوریج کا پانی جمع،شہریوں کےلیے گزرنا محال

9 Jul, 2024 | 07:55 PM

رومیل الیاس:جوڑے پل روڈ پر سڑک پر سیوریج کا پانی جمع رہنے سےتعفن اٹھنے لگا۔شہریوں کے لیے گزرنا محال ہوگیا۔
مکینوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ جوڑے پل روڈ گزشتہ کئی سالوں سے بدترین سیوریج مسائل کا شکار ہے۔ پرانی اور بوسیدہ سیوریج پائپ لائنوں کے باعث علاقے کا سیوریج نظام مفلوج ہوچکا ہے جس سےسڑک پر سیوریج پانی جمع رہتا ہے۔

تاجروں نے شکوہ کیا کہ د کانوں کے باہر جمع گندے پانی نے کاروباری سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔ کئی ماہ سے جمع سیوریج کے پانی  سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن نے سانس لینا محال کر رکھا ہے۔شہریوں  نے متعدد بار شکایات بھی کی ہیں مگر کوئی سنوائی  نہیں ہوئی ۔

 ہربنس پورہ ماڈل بازار کے اطراف بھی جمع سیوریج کے پانی نے خریداری کے لئے آنے والوں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔خریداری کے لیے آنے والوں کے لیے پارکنگ کرنا بھی مشکل ہے ۔ مکینوں اور تاجروں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام سیوریج کے مسئلے کو فوری طور پر حل کروائیں۔

مزیدخبریں