عدالت میں جھوٹ بولنے پر تھانیدار کے خلاف اپنے ہی تھانے میں پرچہ کٹ گیا

9 Jul, 2024 | 07:35 PM

عابد چوہدری:  عدالت میں غلط بیانی کرنے پر ایس ایچ او اور اہلکاروں کے خلاف اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نواں کوٹ تھانہ کے ایس ایچ او رفیع اللہ نیازی اور محرر کے خلاف عدالت میں غلط بیانی کرنے پر 155 سی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ 

اغوا کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے باوجود ایس ایچ او نے عدالت میں بتایا تھا کہ  ایف آئی آردرج ہو چکی ہے۔ محررذوالفقار کوریکارڈ کے ساتھ عدالت میں طلب کیا گیا تو معلوم ہوا ایف آئی آر درج ہی نہیں ہوئی۔

عدالت کے حکم پر ایس ایچ او اور محرر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔

مزیدخبریں