ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

9 Jul, 2024 | 07:34 PM

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیریں سندھ اور شمالی مشرقی وجنوبی بلوچستان میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار اور تیز بارش کی بھی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر ،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقے اور زیریں بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت 46، دالبندین، جیکب آباد 45، موہنجو داڑو، نوکنڈی، سبی 44، روہڑی، لاڑکانہ، دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روزموسم کی صورتحال 

بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں دیر، چترال ، سوات ، کوہستان ، شانگلہ ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور، خیبر، مہمند،باجوڑ،کرم ، میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ شام/رات میں صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو،کرک، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں مری ،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، تاہم شام یا رات میں خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور اور گردونواح میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں تھرپارکر، عمر کوٹ اور میرپور خاص سانگھڑمیں تیز ہواؤں ،  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں