ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت اورمحسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کی

صدر مملکت اورمحسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گلبرگ میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ 

صدر آصف زرداری اور محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی، انہوں نے چودھری شجاعت حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گا۔پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے۔ 

 محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ چودھری شجاعت حسین سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔

چودھری سالک حسین ، چودھری شافع حسین اور چودھری موسی الہیٰ  بھی اس موقع پر موجود تھے ۔