پونے تین لاکھ کسانوں کی رجسٹریشن ،ڈیڑھ لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ ملے گا

9 Jul, 2024 | 07:15 PM

 علی رامے : وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے لیے 2 لاکھ 75 ہزار کسانوں کی رجسٹریشن ہوگئی ، 1 لاکھ کاشتکاروں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکاہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔اب تک وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کیلئے 2 لاکھ 75 ہزار کاشتکاروں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔
2 لاکھ 50 ہزار کسان کارڈ ز کی مینو فیکچرنگ کا عمل حتمی مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے-1 لاکھ کاشتکاروں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکاہے
10 اگست سے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ بنک آف پنجاب کی متعلقہ شاخوں میں دستیاب ہوں گےاور کاشتکاروں کو میسر ہو نگے
15اکتوبر سے کاشتکار وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ سے خریداری کرسکیں گے۔ کسان کارڈ کے ذریعے 1 لاکھ 50 ہزار روپے تک بلا سود آسان قرضہ کی سہولت میسر ہوگی

مزیدخبریں