ٹیکسوں کی یلغار،موبائل فونز کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

9 Jul, 2024 | 06:57 PM

سٹی 42: ٹیکسز  کے بعد موبائل فونز بھی  مہنگے ہوگئے ۔ 18فیصد جی ایس ٹی کے بعد قیمتوں میں 36 ہزار وپے تک کا اضافہ ہوگیا۔

وفاقی بجٹ میں موبائل فون پر 18 فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق ہوگیا ۔ صارفین ٹیکسوں کے مزید بوجھ تلے دب گئے۔۔25ہزار روپے والا فون 4ہزارروپےمزیدمہنگاہوگیا۔50ہزارمالیت کےفون کی قیمت میں 9ہزارروپےتک اضافہ ہواہے
ایک لاکھ روپے مالیت کا فون 18 ہزار روپے مہنگا ہوگیا اورایک لاکھ50 ہزار مالیت کا فون 19 ہزار روپے تک مہنگا ہوگیا۔
دولاکھ مالیت والا موبائل فون 36 ہزار روپے تک مہنگا ہواہے ۔
ریٹیلرز نے صارفین سے 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی لینا شروع کردی ۔ریٹیلرز نے صارفین سے 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی شروع کردی ۔شہریوں کی جانب سے حکومتی اقدامات اور نئے ٹیکسوں پر سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

مزیدخبریں