شہر اولیا میں صاف پانی کی عدم فراہمی، ناقص غذا لوگوں کو بیمار کرنے لگی

9 Jul, 2024 | 06:26 PM

بلال خان : شہر اولیا ملتان میں صاف پانی کی عدم فراہمی اور ناقص غذا شہریوں کو بیمار کرنے لگی ۔ 

ملتان کے ہسپتالوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے 226 مریض رپورٹ ہوئے، نشتر ہسپتال ملتان میں گیسٹرو کے 61 مریض لائے گئے، چلڈرن ہسپتال میں گیسٹرو کے 71مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ شہباز شریف ہسپتال میں گیسٹرو کے 36 مریض لائے گئے۔ 

ملتان کے ساوتھ سٹی ہسپتال میں گیسٹرو کے 32مریض رپورٹ ہوئے، ٹاونز ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 26 مریض رپورٹ ہوئے ۔ 

مزیدخبریں